نواز شریف نے مریم نواز کو بولنے سے روک دیا

پیر 14 مئی 2018 13:09

نواز شریف نے مریم نواز کو بولنے سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک موقع پر صحافی کے سوال پر اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بولنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ’’نان اسٹیٹ ایکٹر سے متعلق آپ اپنے بیان پر قائم ہیں ‘‘جس پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ’’پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا ‘‘مریم نواز نے جیسے ہی بولنا چاہا ان کے والد میاں نواز شریف نے انہیں بولنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ ’’آپ نہ بولو‘‘۔