کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

پیر 14 مئی 2018 13:15

کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ،ْ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔