پانی کا زیادہ استعمال ‘ لیمن ایڈ اور متوازن غذا صحت کیلیے ضروری ہے، طبعی ماہرین

پیر 14 مئی 2018 13:15

قصور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال ‘ لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھاناضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق کے مطابق پودینہ اور ایلوویراکے ساتھ لیمن ایڈ نئی دریافت ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً پورا سال سلادکھاناچاہئیے جس میں کھیرا‘مولی‘ سیب اور انار شامل ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاں‘تربوزکا استعمال بے حدمفیدہے۔

متعلقہ عنوان :