انسان اور صفائی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں‘ڈاکٹر افتخار

پیر مئی 13:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چا رسدہ سمیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں ہیلتھ ہائی جین کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام قراء تربیت الاطفال سکول عرمزئی چارسدہ میں منعقد ہوئی صحت و صفائی کی افادیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر افتخار، محکمہ بہبود آبادی کی تحصیل آفیسر سدرہ نثار، ڈاکٹر نیلوفر،،ڈاکٹر شبانہ اور دیگر نے کہا کہ انسانی زندگی میں صفائی کی اہمیت انتہائی واضح ہے اور انسان اور صفائی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی انسان کی بقاء و سا لمیت کیلئے ناگزیر ہے۔ موجودہ دور میں زمینی، فضائی اور آبی آلودگی کی وجہ سے گوناگوں مسائل و مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بچوں کی اولین درسگاہ چونکہ ماں کی گود ہوتی ہے اسلئے خواتین پر صحت و صفائی سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :