جامعہ پشاور کے سکالر محمد اقبال نے علوم ماحولیات میں پی ایچ ڈی کرلی

پیر مئی 13:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) شعبہ انوائرمنٹل سائنسز پشاور یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر محمداقبال نے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ خان کی زیرنگرانی علوم ماحولیات میں پی ایچ ڈی کرلی‘ ان کے معاون سپروائزر پروفیسرڈاکٹر سردارخان تھے‘ جبکہ ایگزامینرز کی کمیٹی کامیٹس ایبٹ آباد کے ڈاکٹر فیض محمدزرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر اسحاق احمداور ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حزب الله خان پرمشتمل تھی‘ انہوں نے مٹی زرعی اجناس اور آہن گری کی ورکشاپس میں پائے جانے والے سیسہ اور اس کے انسانی جسم اور ماحول پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کی۔

متعلقہ عنوان :