انڈونیشیا،موٹر سائیکل سواروں کا سورا بایا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ، ایک اہلکار ہلاک

پیر 14 مئی 2018 13:17

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر خود کش حملوں کے ایک دن بعد موٹر سائیکل سواروں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر سرابایا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم ایک پولیس اہکار ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ملک میں تین گرجا گھروں پر حملوں میں 14افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مشرقی جاوا پولیس کے ترجمان فرانس بارنگ منگیرا نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی جنہوں نے چیک پوسٹ پر روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ عنوان :