اقوام متحدہ کے سیکرٹری عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد

پیر 14 مئی 2018 13:17

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔جنرل سیکرٹری کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کو داعش کی شکست کے بعد جمہوریت کے استحکام کے سفر میں اور اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں عراق کی 87 سیاسی جماعتوں کے سات ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں ان انتخابات کے کامیاب انعقاد میں عراقی الیکن کمیشن کے اہلکاروں کے اہم کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے عراقی سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کریں ۔