جنوبی کشمیر کے عوام خصوصاً طلباء اور تاجروں کو انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہونے سے شدید مشکلات کاسامنا، ہڑتال کی دھمکی

پیر 14 مئی 2018 13:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرکے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے تاجروں اور طلباء سمیت کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلباء اور تاجروں کے متعد دوفود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کی وجہ سے رواں سال ہونے والے مقابلے کے امتحانات کی تیاری نہیں کر پارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ بند کر کے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان کے مستقبل کادائو پر لگا دیا ہے ۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر جنوبی کشمیرمیں فوری طورپر انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاجی ہڑتال کریںگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہیں۔

متعلقہ عنوان :