برٹش کولمبیا میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

ریاستو ں میں اب تک ہنگامی حالت کا اعلان،اگلے ہفتے مزید سیلاب کی توقع کی جارہی ہے،محکمہ موسمیات

پیر 14 مئی 2018 13:19

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) برٹش کولمبیا میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیلاب کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جبکہ متعدد افراد کو ڈوبنے کو بچا لیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق1948 ء کے بعدآنے والا یہ سیلاب شدید ترین سیلاب ہے۔23 ریاستو ں میں اب تک ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے اگلے ہفتے مزید سیلاب کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :