کویت میں پہلا روزہ 17 مئی کوہو گا، امسال 29روزے ہوں گے،ماہرفلکیات

رمضان کے چاند کی پیدائش منگل کو دو بجکر49منٹ پر متوقع ،غروب کے بعد مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا،گفتگو

پیر 14 مئی 2018 13:19

کویت میں پہلا روزہ 17 مئی کوہو گا، امسال 29روزے ہوں گے،ماہرفلکیات
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کویت میں پہلا روزہ 17 مئی کوہو گا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر صالح العجیری نے اس مشاہدے کا اظہار کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رواں ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہو گا جبکہ امسال رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر صالح العجیری نے کہاکہ رمضان کے چاند کی پیدائش منگل کو دو بجکر49منٹ پر متوقع ہے ۔یہی وجہ ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد ہلال کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :