امیرِکویت کا تحریری پیغام سعودی شاہ سلمان کے نام،بیک خواہشات کا اظہار

نائب کویتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح نے شاہ سلمان کو امیر کویت کا پیغام پہنچایا

پیر مئی 13:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ میں شاہی محل میںکو منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران میں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح نے انھیں یہ پیغام پہنچایا ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پیغام میں شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور جواب میں انھوں نے بھی امیرِ کویت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس استقبالیہ تقریب میں کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور بعض دوسرے سعودی اور کویتی حکام شریک تھے۔