عالمی ایلچی کی سربراہی میں شام کے حوالے سے آستانہ بات چیت کا نواں دور شروع

ستانہ اجلاس کے پہلے روز کثیر جہتی خصوصی مشاورت ،منگل کے روز عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا،المرصدگروپ

پیر 14 مئی 2018 13:19

ماسکو/آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) شام کے بحران کے حوالے سے بات چیت کا نواں دور پیر کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگیا۔قازقستان کی وزارت خارجہ نے بات چیت کے نئے دور میں شامی بحران کے سیاسی حل سے متعلق تمام فریقوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس جنوری میں روس کی جانب سے منعقد سٴْوشی کانفرنس برائے قومی مکالمہ کے بعد آستانہ اجلاس میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا بھی شریک ہیں،ادھر روس کے وزیر خارجہ کے ایک نائب میخائل بوگدانوف نے باور کرایا کہ آستانہ 9 میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ ان میں داعش تنظیم کی حتمی شکست کے لیے حالیہ کوششوں کو یکجا کرنا، تنازع کے فریقوں کے بیچ فائر بندی اور شام میں سیف زونز کا معاملہ شامل ہے۔شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق روس، ترکی اور ایران کی سرپرستی میں ہونے والے آستانہ اجلاس کے پہلے روز کثیر جہتی خصوصی مشاورت منگل کے روز عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔