وادی کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے ‘پی چدم برم

بھارت بطور حکومت اور بطورحزب اختلاف دونوں طرح سے کشمیرمیں ناکام ہو چکا ہے‘سابق وزیرداخلہ

پیر مئی 13:19

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی چدم برم نے روزنامہ انڈین ایکسپریس میں شائع ہونیوالے اپنے آرٹیکل میں کہاہے کہ ’’بادشاہ کبھی بھی اپنے عوام کے خلاف تلواڑ نہیں اٹھاتا‘‘۔ انہوںنے کہاکہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ بات تسلیم کی جانی چاہیے کہ وادی کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بھارت بطور حکومت اور بطورحزب اختلاف دونوں طرح سے کشمیرمیں ناکام ہو چکا ہے ۔کانگرس پارٹی کے سینئر رہنماء نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ بھارت اختلاف رائے رکھنے والوںکے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور اس نے وادی کشمیر کو تباہی کے دھانے کی طرف دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیں تشدد اور قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

پی چدم برم نے کہاکہ کشمیرمیں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ کے برسراقتدار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے جوکہ ایک سانحہ سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ انکی مایوسی بڑھتی جارہی ہے ۔ بھارت جو کبھی بطور قوم متحد، خودمختار، مذہبی روادارملک تھااور وہاںعوام کو جواب دہ حکومت قائم تھی جو تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرتی تھی جموںوکشمیرمیں ناکام ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :