پلوامہ کے عوام کی طرف سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونیوالے مکانوں کی تعمیر نو کیلئے سات لاکھ روپے کا عطیہ

پیر 14 مئی 2018 13:22

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے عوام نے ہفتہ کے رو ز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںواگم گائوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران تباہ کئے گئے دو مکانوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے سات لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران دوبھائیوں بشیر احمد بٹ اور محمد یوسف بٹ کے مکان تباہ ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تلاشی اور محاصرے کی کارروائی ختم ہونے کے فورابعدنوجوانوںنے گائوں کے تمام لوگوں سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل ۔ گائوں کے ایک رہائشی ایاز احمدنے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پہلے روز متاثرین کی مدد کیلئے سات لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیںجن میں سے پلوامہ بار ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ نوجوانوں نے کہاکہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے مسلسل فنڈز جمع کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :