مصر کے محمد صلاح گولڈن بوٹ کے حقدار قرار

محمد صلاح نے میچ کے شروع میں ہی گول کرکے مخالف ٹیم پر دبائو ڈال دیا تھا

پیر 14 مئی 2018 13:22

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء)مصرکے معروف فٹبالر محمد صلاح نے ایک سیزن میں 32گول کر کے گولڈن بوٹ کا اعزازحاصل کرلیا،انہوں نے اپنے حریف ہیری کین کو مجموعی گولوں کی تعدادمیںپیچھے چھوڑتے ہوئے اعزازجیتا۔پریمیر لیگ کے میچ میں لیورپول برائٹن کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 0-4سے ہرا کر پریمیر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کی، لیور پول اور برائٹن کے مابین میچ کے دوران مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں گول کیا کرکے اعزاز کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

محمد صلاح نے میچ کے شروع میں ہی گول کرکے مخالف ٹیم پر دبائو ڈال دیا تھا ،ْلیور پول کے ڈیجان لوورین نے دوسرا جبکہ ڈومینک سولینکے نے تیسرا گول کیا۔ میچ کے اختتام پر محمد صلاح کو پریمئر لیگ کی جانب سے گولڈن بوٹ کا اعزاز دیا گیا۔محمد صلاح کو مصری کنگ کہا جاتا ہے ،ْانہوں نے حال ہی میں پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ انگلش فٹبالر ہیری کین نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ مصری کھلاڑی محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔