جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

پیر 14 مئی 2018 13:22

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو شکست دیکر مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :