پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیدیا

پیر مئی 13:22

پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان کلچر پیس فورم نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیدیا ، عید الفطر کے بعد گلوکارہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کلچر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری سید گوہر کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو ملیوڈی کوئین کا خطاب دیتے ہوئے ان کیلئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ گلوکارہ عینی طاہرہ کے اعزاز میں تقریب عید الفطر کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :