اداکارہ ہما علی نے اپنے شاندار رقص آئٹم سے اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹ لیا

پیر 14 مئی 2018 13:32

اداکارہ ہما علی نے اپنے شاندار رقص آئٹم سے اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) اداکارہ ہما علی نے اپنے شاندار رقص آئٹم سے اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہما علی ان دنوں میر محل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ ماما رنگ باز ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ۔ گزشتہ شب انہوں نے اپنے شاندار رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی اسٹیج آمد پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے ’’ہما ہما ‘‘ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اور چند منچلوں نے ہما علی پر نوٹ نچھاور کرنے کی بھی کوشش کی جسے ہال میں موجود سکیورٹی نے کامیاب نہ ہونے دیا ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ ، وسیم اکرم ، رانی جی ، نور ملک ، آفرین ملک ،پپو ٹھاکر ، انور ماہی ،آصف بھارا اور ذوالفقار طوطی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈرامے کی تحریر و ہدایات وسیم اکرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :