ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ریفری کی حیثیت سے شرکت باعث اعزاز ہے، مرتضیٰ حسن بنگش

پیر 14 مئی 2018 13:32

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مرتضیٰ حسن بنگش ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ آئندہ ہفتے ویتنام میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ریفری مرتضیٰ حسن بنگش نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ریفری کی حیثیت سے شرکت کرنا میرے لئے اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل ایشین گیمز، اسلامک گیمز سیمت کئی بین الاقوامی ایونٹس میں ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ٹف جاب ہے، کرکٹ اور فٹ بال میں امپائرنگ قدرے آسان ہوتی ہے مگر تائیکوانڈو میں بہت چوکس رہنا پڑتا ہے، چھوٹی سی غلطی کی بھی گنجائش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریفری کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کیونکہ بین الاقوامی ایونٹس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سے چند ایک ریفریز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :