پہلی راولپنڈی ماسٹرز پریمیئر کرکٹ لیگ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

پیر مئی 13:32

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پہلی راولپنڈی ماسٹرز پریمیئر کرکٹ لیگ 2018 کا فائنل کل منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں راولپنڈی ریمز اور جہلم ہاکس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریمز نے لیگ کے چاروں میچز جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ریمز نے گوجر خان پینتھرز، اٹک سٹالینز، جہلم ہاکس اور چکوال پیکاک کو شکست سے دوچار کیا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :