1500اور 100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

پیر 14 مئی 2018 13:40

1500اور 100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر انتظام 1500اور 100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل (منگل) 15مئی کو ہو گی۔مرکز قومی بچت کے حکام کے مطابق 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی سال رواں کی 13ویں اور مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی ہو گی جبکہ 100روپے کی سال رواں کی 14ویں اور مجموعی طور پر 22ویں قرعہ اندازی ہو گی ۔

(جاری ہے)

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے ۔ اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈکا پہلا انعام 7 لاکھ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کی1199 انعامات ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے ۔

متعلقہ عنوان :