امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے دبائو کا شکار رہا،

ملائشین رنگٹ کی قدر ایک فیصد تک کم

پیر 14 مئی 2018 13:40

امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے دبائو کا شکار رہا،
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے دبائو کا شکار رہا،ڈالر ڈی ایکس وائے انڈیکس بھی کمی کا شکار ہوا۔پیر کو ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر ڈی ایکس وائے انڈیکس0.15 فیصد کمی کے ساتھ 92.402 پر رہا۔

(جاری ہے)

ڈالر کی شرح تبادلہ 109.345 ین اور یورو 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1964 ڈالر میں تبدیل ہوا۔ملائشین رنگٹ کی قدر ایک فیصد تک گرنے کے بعد3.985 فی ڈالر رہی جبکہ آسڑیلین ڈالر کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7558 امریکی ڈالر رہی۔ نیوزی لینڈ ڈالر کی شرح تبادلہ 0.6966 امریکی ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :