شارپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ورکشاپ، انسانی حقوق پر اظہار خیال

پیر مئی 14:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) شارپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پولیس افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہ کی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد انسانی بنیادی حقوق بالخصوص مہاجرین کے حقوق کے حوالہ سے بات کی گئی۔ تربیتی ورکشاپ میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے پولیس کے ساتھ مہاجرین کے موجودہ سٹیٹس کے حوالہ سے بات کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پراجیکٹ ڈائریکٹر شارپ میمونہ بتول خان نے شارپ کی جانب سے مہاجرین کیلئے مہیا کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔

فیلڈ منیجر شارپ ہری پور سنٹر شہر یار خان نے بنیادی انسانی حقوق پر بات چیت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں صدر بار ایسوسی ایشن اسد الله ملک نے بھی شرکت کی اور صدر پریس کلب ذاکر تنولی نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی سید خالد ہمدانی نے شارپ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہمارے پولیس افسران کیلئے کروانے سے ہم آہنگی، بنیادی انسانی حقوق بالخصوص مہاجرین کے حقوق سے آگاہی کے ذریعہ ممکن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :