نواز شریف کا متنازعہ بیان یا کچھ اور وجہ اہم ترین رکن قومی اسمبلی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے کوہستان سے رکن قومی اسمبلی اے این پی میں شامل

پیر 14 مئی 2018 14:01

نواز شریف کا متنازعہ بیان یا کچھ اور وجہ اہم ترین رکن قومی اسمبلی نے ..
کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلع کوہستان سے رکن قومی اسمبلی پارٹی اختلافات کے باعث عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ کوہستان سے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے سرزمین خان نے باچا خان مرکز پشاور میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین نے سرزمین خان کو سرخ ٹوپی پہنائی اور اے این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔