سبزی منڈی موڑ میں حادثات کی شرح میں اضافہ،

بھوسہ سے بھرا ٹرک الٹنے سے کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی

پیر مئی 14:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی غفلت کے باعث سبزی منڈی موڑ میں حادثات کی شرح میں ہونے لگا، چار دن پہلے ڈمپر ٹرک ٹیوٹا ہائی ایس پر الٹنے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہونے کے ساتھ گذشتہ روز ایک اور بھوسہ سے بھرا ٹرک منڈی موڑ کے قریب الٹ گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرک الٹنے کے باعث دن بھر ٹریفک بلاک رہی۔

(جاری ہے)

شاہراہ ریشم پر دن بھر گاڑی کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ سلہڈ سبزی منڈی موڑ پر حادثات معمول بن گئے ہیں، چار روز قبل سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک اچانک ٹیوٹا ہائی ایس پر الٹ گیا تھا جس کی وجہ سے 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔ گذشتہ روز اسی جگہ پر بھوسہ سے بھرا ٹرک بھی الٹ گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دن بھر شاہراہ ریشم پر ٹریفک بلاک رہی۔ شاہراہ ریشم پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :