ایوب پل بالاکوٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا کام شروع

پیر 14 مئی 2018 14:15

بالاکوٹ۔ 15 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ایوب پل بالاکوٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا، سیاحتی سیزن کے دوران پل کی بحالی کا کام شروع ہونے سے سیاحوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پل بحال ہونے تک سیاحوں کو شوہال اور حسہ پل کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7 ماہ قبل ایوب پل کا پایہ سرکنے سے پل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا جسے سکی کناری ڈیم کی تعمیر میں مصروف چائنہ کمپنی سی جی سی سی نے عارضی بنیادوں پر ٹریفک کیلئے بحال کر دیا تھا جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پل کا ایک پایہ تیار کرنے میں 7 ماہ کا وقت لگا ہے۔ ٹریفک عارضی طور پر اسی پل پر ہی رواں دواں رہی جہاں پل تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس سے شہریوں سمیت دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :