رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے گوشت مہنگا کر دیا

پیر 14 مئی 2018 14:15

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے گوشت مہنگا کر دیا
مانسہرہ۔ 15 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں گوشت فی کلو 290 روپے نرخ مقرر ہونے کے باوجود گوشت 320 روپے فی کلو فروخت کرنا شرورع کردیا ہے، تکرار کرنے والے گاہکوں کے ہاتھ سے گوشت واپس لیکر پیسے تھما دیئے جاتے ہیں، عوامی حلقوں نے اے سی خرم رحمن سے قصابوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں گوشت کا سرکاری نرخ فی کلو 290 روپے مقرر کیا گیا مگر بازاروں میں قصاب 320 روپے فی کلو فروخت کرنے لگے، گاہکوں کی جانب سے پوچھنے پر گوشت واپس لیکر رقم تھما دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :