رواں مالی سال کی 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

پیر 14 مئی 2018 14:15

رواں مالی سال کی 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رواں مالی سال کی 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں ایک لاکھ 85ہزار 392 کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 82ہزار 911کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 59ہزار178 کاروں کی تیاری اورایک لاکھ 55ہزار 433کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

1300 سی سی کی کیٹگری میں اس عرصہ کے دوران 82ہزار 287کاروں کی تیاری اور 83ہزار434 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ان میں ہنڈا سیوک ‘ ہنڈا سٹی ‘ سوزوکی سوئفٹ اور ٹیوٹا کرولا کی کاریں شامل ہیں۔1000 سی سی کی کیٹگری میں 9ماہ کے دوران 42ہزار 397 کاروں کی تیاری اور 41ہزار 533 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ان میں سوزوکی کلٹس ‘ سوزوکی ویگن آر اور ہنڈائی سنٹرو شامل ہیں۔1800 سی سی کی کیٹگری میں اس عرصہ کے دوران 59ہزار 767 کاروں کی تیاری اور 57ہزار 944 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ان میں سے سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :