ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا

پیر مئی 14:15

ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما شریک تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران ان کے متنازع بیان پربات چیت کی گئی۔