برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان یورپی ممالک سے تجارت کے لئے حکمت عملی اپنائے ‘راجہ عدیل

صرف چین تک محدود کرنا ٹھیک نہیں یورپی یونین بڑا تجارتی مرکز ہے ، یورپی ممالک46کروڑ افراد کی منڈی ہے ان منڈیوں تک رسائی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 14 مئی 2018 14:26

برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان یورپی ممالک سے تجارت کے لئے حکمت عملی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی راہداری منصوبے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال برطانیہ کے یورپ سے الگ ہونے کے بعد کی صورتحال میں یورپی ممالک میں تجارتی سرگرمیوں کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے ملکی برآمدات میں اضافہ او ر تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے پاکستان یورپی ممالک سے تجارت کے لئے حکمت عملی اپنائے کیونکہ تجارتی سرگرمیاں صرف چین تک محدودکرنا ٹھیک نہیں یورپی یونین بڑا تجارتی مرکز ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل نے کہا کہ یورپی ممالک46کروڑ افراد کی ایک بڑی منڈی ہے ان منڈیوں تک رسائی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اوربرآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو بیرونی قرضوںسے بھی نجات مل جائے اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔