میاں چنوں ‘تین افرادنے دو بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

تھانہ چھب کلاں نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان پارٹی مجھے اور میرے خاوند پر پولیس سے سازباز ہو کرصلح کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون کی چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور آر پی او ملتان سے داد رسی کی اپیل

پیر 14 مئی 2018 14:26

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) تین افرادنے دو بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ چھب کلاں نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میاں چنوںکے مشہور قصبہ تھانہ چھب کلاں کے نواحی گائوں 81 پندرہ ایل کی رہائشی غریب خاتون ناصرہ بی بی زوجہ محمد عارف ڈوگر نے وجھیانوالہ میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا خاوند 17اپریل کو مزدوری کرنے خانیوال گیا ہوا تھا میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی رات 9بجے کے قریب گائوں ہذا کی رہائشی ساجدہ بی بی اس کا خاوند طارق اپنے دو ساتھیوں یونس اور طیب کے ہمراہ میرے گھرآکر دستک دی دروازہ نہ کھولنے پر دیوار پھلانگ کر زبردستی میرے گھر آگئے تشدد کرتے ہوئے نشہ آور دوائی میرے چہرے پر پھینکی جس سے میں بے ہوش ہو گئی تینوں مردوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے رات گئے جب میرا خاوند گھر آیا تو اس نے مجھے برہنہ اور بے ہوش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور مجھے میاں چنوں سول ہسپتال میں داخل کروادیا گیا میڈیکل رپورٹ پر تھانہ چھب کلاں میںمقدمہ درج کر لیامگر ملزمان پارٹی مجھے اور میرے خاوند پر پولیس سے سازباز ہو کرصلح کے لیے دبائو ڈال رہے ہیںاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اپیل ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا نہ دی گئی تو میں تھانہ چھب کلاں کے سامنے خود پر پیڑول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گئی اس بارے میں جب تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بخش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان طارق اور یونس کو پکڑ لیا ہے جبکہ دو سا جدہ بی بی اور طیب فرارہیں ان کی تلاش جاری ہے بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔