مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی سیاست کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا‘چوہدری اختر علی خاں

پیر مئی 14:26

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی سیاست کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا کھلاڑی اور مداری ملکی سیاست میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں مگر ہرگز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،محمد اسلام مغل،چودھری کاشف ریاض ورک،،پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی کامونکے کے صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی اور رانا نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے عدلیہ کی آزادی کیلئے بے لوث ہوکر جنگ لڑی مسلم لیگ ن کے قائدین کیخلاف انتقامی کاروائیاں کامیاب نہیں ہونگی پاکستانی قوم اور وکلاء برادری میاں نوازشریف اور انکے خاندان کیساتھ ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سہرا میاں نوازشریف کے سر پر ہے میاں نوازشریف کو ملکی ترقی، ایٹمی دھماکوں، لودشیڈنگ کے خاتمہ کی سزادی جارہی ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں دوبارہ اپنی حکومت قائم کریگی۔