سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ کوآزادکشمیرکے تمام ڈی ایچ اوزمیںسے اول نمبرقراردیدیا

پیر 14 مئی 2018 14:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء)سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ کوان کے بہترین کئے گئے اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیںآزادکشمیرکے تمام ڈی ایچ اوزمیںسے اول نمبرپرقراردیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے دوران تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ کوان کی بہترین اقدامات،بہترین منیجمنٹ اورسٹاف کے ساتھ بہترین ریلیشن شپ کی بنیادپرشاباش دیتے ہوئے باقی ڈی ایچ اوزکے لیے مثالی قراردیا۔

اس موقع پرآزادکشمیرکی پروفیشنل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹربشریٰ شمس نے بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ کومحکمہ صحت کے لیے کئے گئے بہترین اقدامات اوران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔