پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان کل ہو گا

پیر 14 مئی 2018 14:33

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہو گا جس میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے چیف سلیکٹر ایڈسمتھ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہو گا جس میں انہیں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا چنائو کرنا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :