جوز بٹلر آئی پی ایل کی تاریخ میں مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنا کر سہواگ کے ہم پلہ ہو گئے

پیر مئی 14:33

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) راجستھان رائلز کے انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں ایک سیزن میں مسلسل پانچ نصف سنچریوں کا وریندر سہواگ کا 6 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے رواں ایونٹ میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، یہ ان کی اس ایونٹ میں مسلسل پانچویں ففٹی ہے، اس سے قبل سہواگ نے 2012ء میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل پانچ نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :