خاندان کا عالمی دن کل منایاجائے گا

پیر مئی 14:33

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیشنل فیملی ڈے کل منگل کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا جبکہ اس موقع پر مختلف سرکاری ، نیم سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ، ضلعی و شہری سطح پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائیگا جس کا مقصد خاندانوں کی دیرینہ روایات کو برقرار رکھنے ، فیملیز کے درمیان اتحاد ، اتفاق ، یگانگت ، بھائی چارے کی فضا کے فروغ ، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شراکت ، خاندانوں کی اہمیت و افادیت اور اس کی ضرورت سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 1994 ء میں ہر سال 15 مئی کو اقوام متحدہ نے پہلی بار خاندانوں کی اہمیت کے لحاظ سے انٹرنیشنل فیملیزڈے منانے کا فیصلہ کیاتھا تاکہ معاشی اقدار اور سوشل و اکنامک سٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔ انٹرنیشنل فیملی ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔