سورج مکھی کے کاشتکار فصل کی بر وقت برداشت مکمل کر لیں،زرعی ماہرین

پیر 14 مئی 2018 14:38

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) زرعی ماہرین سورج مکھی کے کاشتکاروں ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی بروقت برداشت مکمل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے ، زرد پتیاں خشک ہو کر گرجائیں، سبزپتیوں کا تقریبا آدھا حصہ بھورا ہوجائے اور بیج پک کر سخت ہوجائیں تو پانچ یا چھ روز کے بعد فصل کو کمبائن ہارویسٹر کی مدد سے کاٹ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ فصل کو کاٹنے کے بعد تین تا چھ روز تک اسے خشک کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے سٹوں کو ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس میں فصل کی نمی زیادہ ہونے کے باعث الی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے اور اس میں تیل کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے سٹوں کو تھریشر سے بیج پھولوں سے علیحدہ کرلیںاگر تھریشر کی سہولت دستیاب نہ ہو تو ترپال ، دری یا صاف اور خشک جگہ پر ڈنڈوں کی مدد سے بیج نکال لکالنے کے بعد چھاج یا صفائی کرنے والی مشین کے ذریعے انہیں اچھی طرح صاف کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے دانوں کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں سٹور کرنے کیلئے دانوں میں نمی کی مقدار 8 فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہئے جب دانہ دبانے سے ٹوٹنے لگے تو اس وقت نمی کی مقدار اتنی ہی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :