اپالو سپورٹس نے معاذ اللہ کرکٹ اکیڈمی پشاور کو 20 رنز سے شکست دے دی

پیر 14 مئی 2018 14:38

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اپالو سپورٹس کلب نے معاذ اللہ کرکٹ اکیڈمی پشاور کو20 رنز سے شکست دے دی۔ ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، آہل جاوید نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83، عرفان بٹ 72 اور وسیم راجہ نے 40 رنز بنائے، ثبور خان نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں معاذ اللہ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

محمد عرفان نے 50 اور اوسامہ نے 45 رنز بنائے۔ محمد ارسلان نے 5 اور قاسم زاہد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیڈ کوچ عبدالعزیز خان ، اسسٹنٹ کوچ محمد عرفان خان، منظور علی عارف اور تنویر جبار بھی موجود تھے۔