نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 14 مئی 2018 14:48

نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان اور قومی اداروں کو بدنام کیا اور ممبئی حملوں سے متعلق ان کا حالیہ بیان غداری کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پارجا کر150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔