کراچی میں مرغی کی سپلائی بہتر ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

پیر 14 مئی 2018 14:48

کراچی میں مرغی کی سپلائی بہتر ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کراچی میں مرغی کی سپلائی بہتر ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی اور برائیلر مرغی کا گوشت فی کلو 25 روپے سستا ہوکر 285 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔کمشنر کراچی کنٹرول جنرل پرائسز کراچی ڈویژن نے برائیلر مرغی کی قیمت میں کمی کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لسٹ کے مطابق زندہ برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی جس سے زندہ برائیلر مرغی 200 روپے سے کم ہوکر 184 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے ۔دوسری جانب پرائسز لسٹ میں برائیلر مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے جس سے برائیلر مرغی کا گوشت 310 روپے سے کم ہوکر 285 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگا ہے ۔

متعلقہ عنوان :