پیپلزپارٹی کی نوازشریف کےبیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع

سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ہماری قومی وسلامتی اور سفارتی کاوشوں پر برا اثر پڑے گا۔پیپلزپارٹی کی تحریک التواء کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 14:42

پیپلزپارٹی کی نوازشریف کےبیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) :پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا دی ہے،سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروائی ہے۔

تحریک التوا سید نوید قمر، شازیہ مری، نواب یوسف ٹالپور، سید غلام مصطفی شاہ اوردیگر نے جمع کروائی۔ تحریک التواء کے متن میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات کی وجہ سے ہماری قومی وسلامتی اور سفارتی کاوشوں پر برا اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔

جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ نوازشریف کے بیان کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیان پرقائم ہوں،حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے۔ میں نے ایسا کیا کہا ہے؟ کونسی غلط بات کی ہے؟ اس کی تصدیق رحمان ملک، پرویز مشرف، محمود درانی بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غدار کہا نہیں جا رہا، کہلوایا جا رہا ہے۔ محب وطن وہ ہیں،جنہوں نے ججزکودفاتر سے باہر پھینکا، آئین توڑا، 12مئی کا سانحہ کروایا،1971ء میں ملک کوتوڑا۔

نوازشریف نے کہا کہ کلبھوشن بھارت کا سپاہی اور جاسوس ہے۔