اپوزیشن رہنماؤں فواد چوہدری ،ْ شیخ رشید احمد ،ْ قمر زمان کائرہ کا ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

پیر مئی 15:04

اپوزیشن رہنماؤں فواد چوہدری ،ْ شیخ رشید احمد ،ْ قمر زمان کائرہ کا ممبئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) اپوزیشن رہنماؤں فواد چوہدری ،ْ شیخ رشید احمد ،ْ قمر زمان کائرہ نے ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کے بیان سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے ،ْ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے ،ْ بھارتی میڈیا نوازشریف کے بیان کولے کراپناکیس مضبوط کررہا ہے ،ْنوازشریف کے بیان سے پاکستان کے اداروں کونقصان پہنچاہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کے بھارتی بیانیے کو دٴْہرایا، انہوں نے پاکستان پر فائرنگ کے لیے بھارت کو بندوق پکڑادی ہے، تمام جماعتیں سیاست سے بالاتر ہوکر اس کی مذمت کریں، نوازشریف اپنی ذات کو ریاست اور اداروں سے بالاتر سمجھتے ہیں، جو بدقسمتی کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی پارٹی میں بھی سیاسی تنہائی کا شکار ہیں ،ْان کا کارکن اب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں بادشاہت چاہتے ہیں، ان کا اور شاہد خاقان عباسی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے بیانات سوچ سمجھ کردئیے، انہوں نے خدشات بڑھادئیے ہیں ،ْ آنے والی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شہبازشریف مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتے، نوازشریف کی مودی سے ملاقات کا دفترخارجہ میں کوئی ریکارڈ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کی وجہ سے بہت سے لوگ (ن) لیگ چھوڑکرچلے جائیں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ایسے بیانات سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا، نواز شریف نے کہا کہ ان کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، ،ْوہ اداروں کے خلاف اور ان کے بھائی اداروں سے بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔