داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے‘خواجہ سعد رفیق

پیر 14 مئی 2018 15:04

داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے ،ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے اور مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔