Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی نوازشریف کیخلاف مقدمے کے اندراک کیلئے سی پی اوفیصل آباد کو درخواست

پیر 14 مئی 2018 15:09

پاکستان تحریک انصاف کی نوازشریف کیخلاف مقدمے کے اندراک کیلئے سی پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف مقدمے کے اندراک کیلئے سی پی اوفیصل آباد کو درخواست دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے دی۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب کی درخواست کے متن میں کہا گیا کہ نوازشریف نے اپنے حلف اورملک سے غداری کی ،ْانہوں نے تین مرتبہ ملکی سالمیت کے محافظ کاحلف اٹھایا لیکن اس کی پاسداری نہیں کی۔ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کیخلاف نوازشریف کابیان جھوٹ پرمبنی ہے،بیان سے مجھ سمیت کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے،نوازشریف کیخلاف آئین سے غداری کامقدمہ درج کیاجائے ،ْان کیخلاف ملکی سالمیت کیلئے خطرہ پیداکرنیکامقدمہ درج کیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات