حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ْعبد الرشید گوڈیل

باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا ،ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر مئی 15:09

حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ْعبد الرشید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرشید گوڈیل نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ،ْیہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔