ناظم ویلج کونسل بانڈہ قاضی کی قیادت میں وفدکی صوبائی وزیر خوراک سے ملاقات

زمان چوک کی تعمیر کیلئے 18 لاکھ روپے جاری کرنے پر اظہار تشکر

پیر 14 مئی 2018 15:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ناظم ویلج کونسل بانڈہ قاضی حاجی ارشد اعوان کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سے ملاقات کی۔ عثمان آباد میں زمان چوک کی تعمیر کیلئے 18 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے پر حاجی ارشد اعوان نے صوبائی وزیر خوراک کا شکریہ ادا کیا۔ ناظم ویلج کونسل بانڈہ قاضی حاجی ارشد اعوان کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر قلندرلودھی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم حاجی ارشد اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر قلندر لودھی نے حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں، صوبائی وزیر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ویلج کونسل بانڈہ قاضی کے عمائدین صوبائی وزیر کی انتخابی مہم میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے قلندر لودھی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :