جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں کاغانین اولڈ سٹوڈنٹس کا ظہرانہ

پیر مئی 15:14

جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں کاغانین اولڈ سٹوڈنٹس کا ظہرانہ
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے والے جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں کاغانین اولڈ سٹوڈنٹس کی طرف سے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ ایبٹ آباد کلب میں کاغانین اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی گورننگ اور ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے جسٹس (ر) اعجاز افضل خان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اے آئی جی (ر) خالد مسعود، ونگ کمانڈر ایاز خان جدون، کرنل سید امجد شاہ، صدیق شاہ بخاری، اشرف خان جدون، طارق جاوید، پروفیسر عبدالوحید، طارق تنولی ایڈووکیٹ، مہدی زمان خان ایڈووکیٹ، ملک فخر عالم، محمد عثمان، محمد افسر، حمید گل،، پروفیسر محمد تاج، بریگیڈیئر منصور ندیم، سعیدالله جان اور حویلیاں یوتھ کے صدر معز خان سمیت ایسوسی ایشن کے ممبران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ونگ کمانڈر ایاز خان جدون نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی جسٹس ریٹائر اعجاز افضل خان نے طلباء و عوام کیلئے کاغانین کی خدمات اور جاری منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں گذارے دور طالب علمی کو یادگار دور سے تعبیر کرتے ہوئے اولڈ کاغانین ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے کلاس فیلوز کا ذکر کرتے ہوئے سابق طالب علم ساتھی ملک سعید اختر اور یگر شعراء کے اشعار سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاغانین کے پلیٹ فارم سے طلباء کیلئے وظائف کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کام کو مزید فعال اور مربوط بنا کر ہم اس تنظیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ پروگرام پر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :