بفہ، گھریلو نا چاکی پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی

پیر 14 مئی 2018 15:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بفہ میں گھریلو نا چاکی پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے، تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مسماة کرن بی بی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی چیز کھائی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ واضح رہے کہ خاتون کی پانچ ماہ کی بچی بھی تھی۔ تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔