کشمیری طالبعلم کی نظربندی کے خلاف اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجیاونتی پورہ کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

بھارتی پولیس نے تصدق رشید بٹ کو ان کے والد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا

پیر مئی 15:20

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیراسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں شامل طلباء نے تصدق رشید بٹ نامی طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا کے مطابق تصدق کو بھارتی پولیس نے جمعرات کی شب اس کے والد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا ۔ طلباء نے تصدق کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔اس سے قبل پیر کی صبح بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروںنے یونیورسٹی کی بس کو پامپور میں روک کر متعد د طلباء کی تفصیلات درج کیں۔

متعلقہ عنوان :