مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبا ئی قبرستان میں سپرد خاک

ایم این یز اور ایم پی ایز سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر مئی 15:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وفاقی پارلیما نی سیکڑی لیگی ایم این اے رجب علی خان بلوچ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبا ئی قبرستان میں سپرد خاک سپرد خاک رجسٹرار لاہور ہا ئیکورٹ سمیت ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق وفاقی پارلیما نی سیکرٹری ایم این اے رجب علی خان بلوچ جو گز شتہ کئی ماہ سے سرطان کے عارضہ میں مبتلاتھے اسلام آباد شفاء انٹرنیشنل ہسپتال مین زیر علاج تھے گز شتہ روز 48سال کی عمر انتقال کر گئے تھے انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کنجوانی کے علاقہ میں آبا ئی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں رجسٹرار لاہور ہا ئیکورٹ بہادر علی خان منتخب ایم این از ایم پی ایز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقہ پر مختلف شخصیات نے اپنے تاثرات میںکہا کہ مرحوم ایک خدا ترس اور ملنسار شخصیت کے ما لک تھے اپنے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروا نے کے ساتھ ساتھ مرحوم فلاحی کا موں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انکی وفات کے بعد اس علاقے کی ایماندارانہ سیا ست کا باب بند ہو گیا اللہ تعا لیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے درجات بلند کرئے فیصل آباد سے ایک صو با ئی وزیر قانون اور 3وفاقی وزراء مملکت مگر کو ئی بھی جنازے میں شریک نہ ہوا